Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

توہین رسالت کے جرم میں چار افراد کو سزائے موت

چاروں افراد پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کرنے کا الزام تھا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں راولپنڈی کی ایک عدالت نے پیر کو توہین رسالت کا الزام ثابت ہونے پر چار افراد کو سزائے موت سنادی ہے۔
چاروں افراد پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کرنے کا الزام تھا۔ ان افراد میں سے دو کا تعلق کراچی سے جبکہ دیگر دو افراد کا تعلق راولپنڈی اور پشاور سے ہے۔
توہین مذہب کا الزام ثابت ہونے پر ان افراد کو عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔
عدالت کی جانب سے جیل سُپرانٹینڈنٹ کو جاری کیے گے وارنٹ میں کہا گیا ہے کہ مجرموں کو اس وقت تک سزائے موت نہ دی جائے جب تک لاہور ہائی کورٹ کا راولپنڈی بینچ ان کی سزاؤں کی توثیق نہ کردے۔
سزایافتہ مجرموں میں سے دو کی عمر 27، 27 سال جبکہ دیگر دو کی عمریں 24 اور 23 سال ہیں۔

شیئر: