Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

کوشش ہو گی قوم کو عید کا تحفہ دیں ، سرفراز

برمنگھم ..پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں ۔یہ ایونٹ منی ورلڈ کپ کی حیثیت رکھتا ہے۔ پوری کوشش ہو گی کہ ٹرافی جیت کر عید پر قوم کو اچھا تحفہ دیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ سے بھرپور پریکٹس کا موقع ملے گا۔ کپتان بننے کے بعد یہ میرا پہلا ئی سی سی ٹورنامنٹ ہے۔ ٹیم کی بہترین کارکردگی کیلئے بہت پرجوش ہوں۔ اس وقت عالمی درجہ بندی میں8 ویںنمبر پر ہیں۔ ہمارے پاس اس وقت گنوانے کو کچھ بھی نہیں ۔کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ مثبت کرکٹ کھیلنے پر توجہ دیں۔ ایک سوال پر سرفراز نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ ہند کے خلاف اچھا پرفارم کریں۔پوری قوم کی بھی یہی خواہش ہے کہ ہندکے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کریں۔

 

شیئر: