Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

غیرملکی ٹرک سعودی علاقوں میں کارگو سروس کے مجاز نہیں

ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق غیرملکی ٹرکوں کے حوالے سے انتظامی ضوابط مقرر کیے گئے ہیں۔ (فوٹو الوئام)
سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے ترجمان صالح الزوید نے کہا ہے کہ غیرملکی ٹرکوں کو مملکت کے مختلف علاقوں میں کارگو کی سہولت فراہم کرنے کا حق نہیں۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو میں الزوید نے کہا کہ ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے غیرملکی ٹرکوں کے حوالے سے انتظامی ضوابط مقرر کیے ہیں۔
الزوید نے کہا کہ مملکت آنے والے غیرملکی ٹرکوں کو مقررہ پوائنٹ تک سامان پہنچانے کا حق حاصل ہوتا ہے اس کے بعد ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ جس ملک سے آئے تھے اس ملک واپس چلے جائیں۔ وہ سعودی عرب کے ایک شہر سے دوسرے شہر سامان منتقل کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی یہ پابندی سعودی ٹرکوں کے درمیان مقابلے کے مواقع بہتر بنانے اور سرکاری و نجی اداروں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے لگائے ہوئے ہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: