Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

بغیر انشورنس والی گاڑیوں کے خلاف یکم اکتوبر سے الیکٹرانک کارروائی ہوگی

محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ قوانین و ضوابط کی پابندی کی جائے۔ (فوٹو محکمہ ٹریفک ٹوئٹر)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ اکتوبر کے شروع سے گاڑیوں کی انشورنس آن لائن چیک کی جائے  گی۔
العربیہ نیٹ، عکاظ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی ہے کہ سڑکوں سے گزرنے والی ہر اس گاڑی کے خلاف براہ راست جرمانے کی کارروائی ہوگی جو انشورنس کے بغیر ہوگی۔
محکمہ ٹریفک نے سعودی اور غیرملکی ڈرائیوروں کو تاکید کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین و ضوابط کی پابندی کریں اور ٹریفک حادثات کی صورت میں اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے گاڑیوں کی پیشگی انشورنس کرائے رکھیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: