Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

تعز میں بارودی سرنگ بچھانے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد گرفتار

’تعز کے مغرب میں البرح اور الوازعیہ کو جوڑ والی شاہراہ پر بارودی سرنگ بچھانے کی کوشش کی ہے۔
یمن کے مغربی ساحل میں کام کرنے والی مشترکہ فورس نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کے تحت کام کرنے والا دہشت گرد سیل گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے  مطابق دہشت گرد سیل نے تعز کے مغرب میں البرح اور الوازعیہ کو جوڑ والی شاہراہ پر بارودی سرنگ بچھانے کی کوشش کی ہے۔
مشترکہ فورس نے کہا ہے کہ ’ہمیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ مسلح عناصر مذکورہ شاہراہ پر دھماکہ خیز مواد نصب کر رہے ہیں‘۔
’اطلاع ملنے پر مشترکہ فورس کے دستے مذکورہ مقام پر پہنچے تو وہاں موجود حوثی ملیشیا کے عناصر سے مسلح تصادم ہوا‘۔
’مشترکہ فورس کے عناصر نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے‘۔
’مشترکہ فورس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ ایک کا نام اوس علی صالح اور دوسرا علی عبدہ مسعد ہے‘۔
’تلاشی لینے پر ان کےقبضے سے متعدد موبائل سیٹ، علاقے کے نقشے، دھماکہ خیز مواد اور دیگر متعدد اشیا تھیں جنہیں وہ دہشت گرد کارروائی میں استعمال کر رہے تھے‘۔

شیئر: