Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی نرس ہسپتال میں اپنی خدمات پر تعریفی کلمات سن کر آبدیدہ

سعودی عرب کے علاقے حفر الباطن کے ہسپتال میں سعودی نرس اپنی خدمات پر تعریفی کلمات سن کر آبدیدہ ہوگئی۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
العربیہ چینل کے مطابق ویڈیو کلپ  میں دیکھا جاسکتا ہے حفر الباطن کے ہسپتال میں سعودی نرس روابی بن صالح العنزی  نے جب سپیکر پر اپنے لیے تعریفی کلمات سنے تو خوشی میں رونے لگی۔
 انتطامیہ کی جانب سے ہسپتال کے سپیکر پر کہا گیا کہ ’امراض قلب کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں مریضوں کی خدمت پر مامور سعودی نرس کے شکر گزار ہیں جہنوں نے مریضوں کی دیکھ بھال کی۔ ہمارا فرض ہے کہ بہترین خدامت فراہم کرنے پر نرس کا شکریہ ادا کیا جائے اور عزت افزائی کی جائے‘۔
انتظامیہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ’ وہ مزید ترقی کریں اور حسن کارکردگی کی شاہراہ پر گامزن رہیں‘۔ 
تعریفی کلمات سن کر سعودی نرس جو ہسپتال کے ایک کوریڈور میں کھڑی تھیں اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں۔ وہاں موجود ان کے ساتھیوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔

شیئر: