Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 27 اکتوبر ، 2025 | Monday , October   27, 2025
پیر ، 27 اکتوبر ، 2025 | Monday , October   27, 2025

جازان میں بارش، یونیورسٹی ویٹنگ روم کی سیلنگ گر گئی

واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا گیا ہے ( فوٹو :سکرین گریب)
سعودی عرب کے جازان ریجن میں بدھ کو موسلا دھار بارش سے جازان یونیورسٹی فیکلٹی میں طالبات کے ویٹنگ روم میں فالس سیلنگ گرگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جکا سکتا ہے کہ سیلنگ گرنے سے وہاں موجود طالبات خوفزدہ ہوگئیں۔ 
اخبار 24 اور سبق کے  مطابق جازان ریجن کے نائب گورنر نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔ 
جازان یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا ’ یونیورسٹی میں مینٹیننس ٹیموں نے واقعے کی اطلاع ملنے پر مینٹینس کا کام شروع کردیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فال سیلنگ گرنے سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ 

شیئر: