Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

جازان کے پرائمری سکول میں نئے طلبہ کے خیرمقدم کا منفرد انداز

صارفین کا کہنا ہے کہ ’یہ منفرد انداز ’خوبصورت، خوبصورت، خوبصورت‘ ہے (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کے جازان ریجن کے ایک پرائمری سکول میں نئے طلبہ کا  منفرد انداز سے استقبال کیا گیا۔ اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
العربیہ چینل کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے نئے طلبہ اعزازی راہداری سے اساتذہ کے ہمراہ گزر رہے ہیں جبکہ سینیئر طلبہ تالیاں بجا کر ان کا خیر مقدم اور پتیاں نچھاور کررہے ہیں۔ 
سوشل میڈیا پر صارفین  نئے طلبہ کے خیر مقدم کے اس نئے انداز پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ’یہ منفرد انداز ’خوبصورت، خوبصورت، خوبصورت‘ ہے‘۔ 

شیئر: