Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ہند کے لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا

آسام ....آسام میں منگل کو گر کر تباہ ہونے والے ہندوستانی فضائیہ کے سخوئی جیٹ طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔ یہ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔ ٹیک آف کے ایک گھنٹے بعد ہی اس طیارے کا راڈر اور ریڈیو کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیاتھا۔ اس وقت یہ طیارہ چینی سرحد کے قریب پرواز کررہا تھا۔ علاقے میں خراب موسم کی وجہ سے اس لڑاکا طیارے کی تلاش کا کام روک دیا گیا تھا لیکن اب موسم بہتر ہونے پر دوبارہ تلاش شروع کی گئی تھی۔ ابھی تک اسکے 2پائلٹوں کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔ یہ طیارہ آسام میں تیز پور ، سلونی باڑی ایئر بیس سے اڑا تھا۔
 

شیئر: