دبئی(نیوز ڈیسک) یہاں بغیر اجازت پرواز کی کوشش کرنے والے ڈرون نے دبئی میں پروازوں کے نظام کو معطل کردیا۔ دبئی کے ہوائی اڈوں نے بدھ کو صبح 8 بجکر 8 منٹ سے لے کر 8 بجکر 35 منٹ تک فضائی سرحدوں کو بند کردیا تھا جس کی وجہ سے دبئی آنے جانے والی متعدد پروازیں متاثر ہوئیں۔ معاملہ حل ہونے پر پروازوں کو اترنے اور روانہ ہونے کی اجازت دے دی گئی۔ دبئی ایئرپورٹ 9 بجاکر 7 منٹ پر مکمل شکل میں مؤثر ہوا۔ دبئی میں ڈرون اڑانے کیلئے باقاعدہ اجازت نامہ لینا ہوتا ہے۔ اس کی پابندی کئے بغیر ڈرون اڑایا جارہا تھا جس سے ماحول معطل ہوگیا۔