Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

برکس کی شمولیت کی دعوت پر سعودی عرب کا خیرمقدم

وزیر خارجہ نے کہا کہ معاشی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے برکس ایک ’اہم اور فائدہ مند چینل‘ ہے۔‘ (فوٹو: روئٹرز)
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے برکس گروپ میں شامل ہونے کی دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جنوری کو شمولیت کی تاریخ سے پہلے تفصیلات کا جائزہ لیا جائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق العریبیہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اس حوالے سے ’مناسب فیصلہ‘ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ معاشی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے برکس ایک ’اہم اور فائدہ مند چینل‘ ہے۔‘
اس سے قبل امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے رپورٹ کیا تھا کہ اُبھرتی ہوئی معیشتیں سعودی عرب کو برکس میں شامل ہونے کی دعوت دینے کی تیاری کر رہی ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے بلوم برگ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ برکس کے رکن ممالک برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ کے رہنماؤں نے اپنے گروپ کا دائرہ کار بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ 2010 کے بعد گروپ کی جانب سے پہلی توسیع ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے علاوہ مصر ایک اور ملک ہے جسے شمولیت کی دعوت دی جا رہی ہے۔

شیئر: