سعودی عرب اور بنگلہ دیش کے درمیان پروازوں کی تعداد میں اضافہ
جمعرات 24 اگست 2023 10:22
بنگلہ دیشی فضائی کمپنیوں کو ہفتہ وار 49 پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب اور بنگلہ دیش کے درمیان فضائی پروازوں کی تعداد میں اضافے کا معاہدہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بنگلہ دیش سے آنے والی پروازوں کے لیے تمام سعودی ہوائی اڈے کھول دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’نئے معاہدے کے مطابق سعودی عرب جانے والی بنگلہ دیشی فضائی کمپنیوں کو ہفتہ وار 49 پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ہے‘۔
’علاوہ ازیں بنگلہ دیش سے ہفتہ وار 21 کارگو پروازیں سعودی عرب کے مختلف ہوائی اڈوں کے لیے چلائی جائیں گی‘۔
واضح رہے کہ معاہدے سے قبل ہفتہ وار49 مسافر اور کارگو پروازیں چلائی جاتی تھیں۔