Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 25 اکتوبر ، 2025 | Saturday , October   25, 2025
ہفتہ ، 25 اکتوبر ، 2025 | Saturday , October   25, 2025

تعلیمی اداروں کے قریب شور کرنے پر 300 سے 500 ریال جرمانہ 

محکمے کا کہنا ہے یہ عمل ٹریفک خلاف ورزی کے دائرے میں آتا ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی محکمہ ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ’ تعلیمی اداروں کے قریب شورکرنا خلاف قانون ہے‘۔ 
سبق ویب سائٹ کے  مطابق محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ’ اسکولوں، کالجوں اور ٹریننگ سینٹرز کے قریب شور کرنے سے طلبہ کا دھیان پڑھائی سے ہٹ جاتا ہے۔  وہ تعلیم پر توجہ برقرار نہیں رکھ  پاتے۔ یہ عمل ٹریفک خلاف ورزی کے دائرے میں آتا ہے‘۔ 
محکمہ ٹریفک نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کے قریب شور و ہنگامہ  کرنے پر 300 سے 500 ریال جرمانہ  مقرر ہے‘۔ 

شیئر: