Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

گمشدہ گاڑی کی واپسی تک جرمانے اور فیسیں حکومت ادا کرے گی

سعودی کابینہ نے منگل کو اپنے اجلاس میں17 اہم فیصلے کیے ہیں ( فوٹو: ایس ہی اے)
سعودی کابینہ نے طے کیا کہ ’گمشدہ گاڑی کی واپسی تک اس پر لگنے والے جرمانے اور فیسیں گمشدگی کی رپورٹ کی تاریخ سے سرکاری کھاتے سے ادا کی جائیں گی‘۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت جدہ کے قصر السلام میں ہوا۔ 
اجلاس میں کہا گیا کہ’ گاڑی چوری ہونے کی صورت یا گاڑی کے مالک کی جانب سے دھوکہ دہی سامنے آنے پر لاپتہ گاڑی پر جرمانے اور فیسیں  چوری کرنے والے یا دھوکہ باز مالکان سے وصول کی جائیں گی‘۔ 
 کابینہ نے اپنے اجلاس میں17 اہم فیصلے کیے ہیں۔
وزیر خارجہ کو خلیجی تعاون کونسل ممالک کی ہیلتھ کونسل اور سعودی حکومت کے درمیان ہیڈکوارٹر معاہدے کے مسودے پر دستخط کا اختیار تفویض کیا گیا۔
 کابینہ نے معذوروں کے حقوق کے قانون، انویسٹمنٹ کونسل کے انتظامی ضوابط کی بھی منظوری دی ہے۔

شیئر: