Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

جدہ ہوائی اڈے کے حکام نے ضبط شدہ 2 ہزار بیگ نائیجرین حجاج کو واپس کردیئے

جدہ(نیوز ڈیسک) کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ کے حکام نے نائیجرین حجاج کے ضبط شدہ 2 ہزار بیگ واپس کردیئے۔ نائیجریا سے شائع ہونیو الے انگریزی روزنامے نے بدھ کے شمارے میں یہ خبر شائع کی ہے کہ میکس ایئرلائنز کے ترجمان ابراہیم نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے بیگ اس لئے ضبط کئے تھے کیونکہ ان میں سے ہر ایک کا وزن 32 کلو سے زیادہ تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ نائیجریا کے حاجیوں نے اس حوالے سے مقررہ پابندی کا احترام نہیں کیا تھا حالانکہ انہیں منیٰ اور مکہ مکرمہ دونوں مقامات پر توجہ دلا دی گئی تھی کہ بیگ مقررہ وزن سے زیادہ نہ ہو۔ سعودی عہدیداروں نے ضبط شدہ بیگ واقعہ کے 4 روز بعد نائیجرین ایئرلائنز کو واپس کردیئے جس نے انہیں ازسرنو مرتب کرکے قانون کے دائرے میں لاکر نائیجریا بھجوا دیا۔

شیئر: