Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

فرانس میں ہوٹل کی بالکنی سے گرنے والا شہری ہسپتال میں زیر علاج

سعودی سفارتخانے کے حکام متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں ( فوٹو: عاجل)
فرانس میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’ ایک ہوٹل میں قیام کے دوران بالکونی سے گر کر زخمی ہونے والے سعودی شہری کے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی سفارتخانے نے جنوبی فرانس کے شہر کانز کے ایک ہوٹل کی بالکنی سے سعودی شہری کے گرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا میں ردعمل پر بیان جاری کیا ہے۔
یاد رہے کہ ہوٹل کی بالکونی سے  گرنے کا واقعہ گزشہ بدھ کو پیش آیا تھا۔ سعودی شہری زخمی ہے اور اس کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں۔ 
سفارتخانے نے ایکس (ٹوئٹر) پر بیان میں کہا کہ ’سعودی شہری کو بالکونی سے گرنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیرعلاج ہے‘۔
’سفارتخانے کے حکام متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں۔ سعودی شہری کی فوری صحت یابی کے آرزو مند ہیں‘۔ 

شیئر: