Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 17 نومبر ، 2025 | Monday , November   17, 2025
پیر ، 17 نومبر ، 2025 | Monday , November   17, 2025
تازہ ترین

چینی خاتون کوہ پیما ہائیکنگ کے دوران لاپتہ

لاس اینجلس..... چین کی27 سالہ کوہ پیما ڈانگ ینگ کیو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لاپتہ ہو گئی ۔چینی ہائیکر 21 مئی کو اپنے دو دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے کے لئے نکلی تھی جس نے ٹریل کریسٹ پہنچ کر واپس جانے کا فیصلہ کیا اور اپنے دوستوں سے الگ ہو گئی ۔ لاپتہ ہونے والی کوہ پیما کا ایک دوست آدھی رات کے وقت اپنے گھرکو واپس پہنچ گیا تا ہم چینی خاتون اپنے گھر واپس نہیں آئی ۔ پولیس نے چینی کوہ پیما کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

شیئر: