Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سماعت سے محروم شامی بچی نے اذان کی آواز سنی تو۔۔۔

سماعت سے محروم شامی بچی فرح نے ’کوکلیئر‘ (سماعت سے محروم افراد کو لگایا جانے والا آلہ) لگنے کے بعد سب سے پہلے اذان  کی آواز سنی۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق شامی بچی کی والدین کے ہمراہ وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ صارفین بچی کی سماعت کی بحالی میں مدد کرنے والے ہر فرد کی ستائش کررہے ہیں۔ 
 ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ’اسمعک‘ فلاحی سوسائٹی کے چیئرمین نایف بن الوسمی شامی بچی کے کان میں ’کوکلیئر’ لگائے جانے کے بعد  اسے سنائی جانے والی اذان کا لمحہ ریکارڈ کررہے ہیں۔ 
بچی نے سماعت کی بحالی پر جب ردعمل دیا تو والدین کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو نکل آئے۔
اس موقع پر اسمعک سوسائٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فہد السبیعی اور القصیبی میڈیکل کمپنی کے نمائندے بھی موجود تھے۔ 

شیئر: