Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی دلہن ہنی مون کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر چل بسی

سعودی خاتون کی موت کی خبرسوشل میڈیا پر وائرل ہے (فائل فوٹو:عاجل)
سعودی عرب کے حائل ریجن کی سعودی خاتون رخصتی کے ایک ہفتے بعد ’ہنی مون‘ کے دوران بوسنیا میں دل کا دورہ پڑجانے پر چل بسی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی خاتون بثینہ شائع ناصر القباع کی موت کی اطلاع سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ صارفین اس پر ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔
سعودی خاتون کے شوہر عبداللطیف العامر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس  میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ‘نوشتہ تقدیر پر راضی ہوں۔ میں انمول ساتھی سے محروم ہوگیا ‘۔  

شیئر: