Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سکول بس کو اوور ٹیک کرنے پر چھ ہزار ریال تک جرمانہ 

مملکت میں نیا تعلیمی سال اتوار 20 اگست سے شروع ہوچکا ہے ( فوٹو: ایس پی اے) 
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’طلبہ کی سلامتی کے لیے سکول بس کو اوور ٹیک کرنا  قابل سزا عمل ہے‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ’گاڑیوں کے ڈرائیور ٹریفک قانون کی پابندی کریں۔ سکول بس پر طلبہ  کے سوار اور اترتے وقت اوور ٹیک کرنے پر چھ ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا‘۔ 
​محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ’ سکول بس کو اوور ٹیک کرنے پر کم از کم تین ہزار اور زیادہ سے زیادہ چھ ہزار ریال کا جرمانہ ہے‘۔
​یاد رہے کہ نیا تعلیمی سال اتوار 20 اگست سے شروع ہوچکا ہے۔ لاکھوں طلبہ کی سکولوں میں واپسی ہوئی ہے۔
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ اس سال بھی تعلیمی سال تین سمسٹر پر مشتمل ہوگا۔ پہلا سمسٹر 16 نومبر تک جاری رہے گا۔
پہلے سمسٹر کے دوران 24 ستمبر کو یوم الوطنی کی چھٹی ہوگی جبکہ دو نومبر کو طویل ہفتہ وار چھٹی بھی دی جائے گی۔
دوسرا سمسٹر 26 نومبر کو شروع ہوگا اور یہ 22 فروری تک رہے گا جبکہ اس میں 17 دسمبر کو طویل ہفتہ وار چھٹی اور4 جنوری کو ہاف سمسٹر چھٹی کے علاوہ 28 جنوری کو ایک اور طویل ہفتہ وار چھٹی ہوگی۔

شیئر: