Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ایک ہفتے میں 15 ہزار غیرقانونی تارکین گرفتار

’کل گرفتار شدگان میں سے 8539 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 15 ہزار 245 غیرقانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں 10 اگست سے 16 اگست 2023 کے درمیان ہوئی ہیں۔
غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’کل گرفتار شدگان میں سے آٹھ ہزار 539 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔‘
’4253 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 2453 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔‘
مشترکہ کمیٹی کے مطابق ’مذکورہ عرصے کے دوران 829 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کر کے ملک میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔‘
’ان میں سے 53 فیصد یمنی، 44 فیصد  ایتھوپی جبکہ تین فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔ اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 60 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔‘
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’غیرقانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر تین افراد گرفتار ہوئے ہیں۔‘

شیئر: