Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

 اسلام آباد ..وزیرخزانہ اسحاق ڈار 5.5 ٹریلین روپے کا وفاقی بجٹ جمعہ کی شام قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ قبل ازیں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی ۔نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ متوقع ہے ۔ دفاع کیلئے940ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے 123ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں۔متبادل انرجی کے فروغ کے لئے آلات پرڈیوٹی اور ٹیکسوں میں رعایت دئیے جانے کا امکان ہے ۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے بھی مراعات متوقع ہیں ۔جس میں ہاوسنگ اسکیم شروع کرنے کی تجویز شامل ہے ۔ حکومت زرعی شعبے کے لئے بھی مراعات کا اعلان کرے گی ۔

شیئر: