Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

وطن عزیز کی خاطر قربانیاں دینا ہونگی، سعودی عوام کا عزم

حائل(نیوز ڈیسک) سعودی شہریوں نے پرعزم لہجہ میں کہا ہے کہ وطن عزیز کی خاطر قربانیاں دینا ہونگی۔ عالمی بحران ، خطے میں انارکی اور تیل کےنرخوں میں اتار چڑھاؤ کا تقاضہ ہے کہ ریاستی ڈھانچے کو ازسرنو ترتیب دیا جائے۔ سعودی کابینہ کے فیصلوں اور شاہی فرامین پر سعودی اور بین الاقوامی ردعمل انتہائی قوت کے ساتھ سامنے آیا ہے۔ مقامی عہدیداروں اور شہریوں نے عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ملک سنگین حالات سے دوچار ہے اور قومی اقتصاد کو جدید خطوط پر استوار کرنا بڑا چیلنج ہے۔ بنیادی ڈھانچے کو ازسرنو منظم کرنا اشد ضروری ہے۔ پائیدار ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے اور مملکت کے شہریوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے قربانی دینا ہوگی۔ شہریوں نے یہ بھی کہا کہ حالیہ فیصلوں کی شروعات اوپر سے نیچے کی طرف ہوئی ہے برعکس نہیں۔ اس معاملے نے ہر سطح کے لوگوں کو مطمئن کیا ہے۔ اقتصادی تجزیہ نگاروں اور مالیاتی امور کے ماہرین نے یقین دلایا ہے کہ سعودی کابینہ کے فیصلوں سے سرکاری اخراجات پر اچھے اثرات مرتب ہونگے۔ قومی بجٹ پر دباؤ کم ہوگا۔ سعودی عرب کے سامنے 2008 ء کے بحران کے بعد سے پوری دنیا کو درپیش اقتصادی کساد بازاری کے ماحول میں مشکل معاملات کا سامنا ہے۔ تیل کے نرخوں میں کمی ، خطے میں ہنگاموں ، شام اور یمن میں جنگجوں ، دہشت گرد تنظیموں کی دھماکہ خیز دھمکیوں ، انتہا پسند تفکیری جماعتوں کے ہنگاموں ، خطے پر تسلط کی ایرانی کوششوں، سعودی عرب کی تیل مارکیٹ پر ہاتھ صاف کرنے کی تدبیروں کا تقاضا یہی ہے کہ ٹھوس اقدامات ہوں۔ تجزیہ نگاروں نے توجہ دلائی کہ مالیاتی بحرانوں کے خطرات سے محفوظ مستقبل کی تشکیل اور تیل پر انحصار کم کرنے اور ریاستی اداروں میں حقیقی اصلاحات ناگزیر ہیں۔

شیئر: