Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ریاض ایکسپو کی حمایت پر ایران سے اظہار تشکر

ایکسپو 2030 کی سعودی درخواست کی ایرانی حمایت پر ممنون ہیں۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
ایرانی وزیر خارجہ عبداللھیان نے کہا ہے کہ ‘ایران 2030 میں ایکسپو کی ریاض میں میزبانی سے متعلق سعودی عرب کی درخواست کا حامی ہے‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل  بن فرحان نے جمعرات کو ریاض میں ایرانی ہم منصب کے ساتھ منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ’ایکسپو 2030 کی  میزبانی سے متعلق سعودی درخواست کی ایرانی حمایت پر ممنون ہیں‘۔
ایرانی وزیر خارجہ بیجنگ میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد پہلی بار سعودی عرب کے دورے پر جمعرات کو ریاض پہنچے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: