Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

تبوک میں چار سالہ بچہ گاڑی میں آگ لگنے سے ہلاک 

ہسپتال میں ڈاکٹروں نے بچے کو بچانے کی کوششیں کیں جو کامیاب نہیں ہوئیں (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کے تبوک ریجن کے الاسکان محلے میں چار سالہ بچہ گاڑی میں لگی آگ سے متاثر ہوکر ہلاک ہوگیا۔
اخبار 24 کے مطابق بچہ گاڑی میں بیٹھا ہوا تھا۔ اچانک آگ لگ گئی جس سے اس کا جسم جھلس گیا اور دم گھٹنے لگا تھا۔ بچے کو تبوک کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ 
ہسپتال میں ڈاکٹروں نے بچے کو بچانے کی کوششیں کیں جو کامیاب نہیں ہوئیں۔ پولیس نے اس حوالے سے ضروری قانونی کارروائی مکمل کی۔

شیئر: