سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب سجائی گئی جس میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ان کی پہچان پاکستان ہے اس لیے ہمیں ملکر پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہم خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزاور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی بھائیوں کے مشکور ہیں جنھوں نے لاکھوں پاکستانیوں کو سعودی عرب میں ملازمتوں کے مواقعے فراہم کیے ہیں۔ ریاض سے صحافی ذکا اللہ محسن کی ویڈیو رپورٹ