Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

اسلامی ملکوں کے اتحاد کیلئے پر عزم ہیں،دفترخارجہ

اسلام آباد.. ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ امریکہ اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے بھی کنٹرول لائن کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی فوج کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے ۔معصوم کشمیریوں کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کیا جارہاہے ۔ اب تو اقوام متحدہ کے مبصرین بھی ہندوستانی فوج کے نشانے پر ہیں ۔گزشتہ روز ایل او سی پر اقوام متحدہ کے مبصرین پر فائرنگ کی گئی۔نفیس زکریا نے کہا کہ چمن میں پاک، افغان سرحد پر مشترکہ سروے مکمل کرلیا گیا۔ دونوں ممالک کے حکام کی فلیگ میٹنگ جاری ہے۔ اسکے بعد باب دوستی کھولنے کا سوچا جائے گا۔ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ پاکستان اسلامی ملکوں کے اتحاد کیلئے پرعزم ہے ،اس سلسلے میں کوششیں جاری ر کھیں گے۔
 

 

شیئر: