Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025
تازہ ترین

سعودی وزیر مملکت الجبیر کی پیرا گوائے کے نومنتخب صدر سے ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر نے منگل کو  پیرا گوائے کے نومنتخب صدر سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عادل الجبیر جو  پیرا گوائے کے سرکاری دورے پر ہیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے  پیرا گوائے کے صدر، حکومت اور عوام کو مبارکباد دی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر  پیرا گوائے میں سعودی عرب کے نان ریزیڈنٹ سفیرحسین عسیری،  پیرا گوائے کے وزیر خارجہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں عادل الجبیر نے پیرا گوائے کے وزیر صنعت وتجارت سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: