Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

ہند سیریز کھیلے ورنہ ہرجانہ دے،نجم سیٹھی

لاہور...پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہند دوطرفہ سیریزکھیلے ورنہ ہرجانہ دے ۔لاہور میں پی سی بی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران انہوںنے کہا کہ ہند کے ساتھ اسی لئے معاہدہ کیا تھا کہ اگر پیچھے ہٹ جائے تو قانونی کارروائی کی جاسکے۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے بات چیت کے دوران پاکستان کے مطالبات پورے نہ کئے تو پھر آئی سی سی کو شامل کرینگے اور پھر اس معاملے کو ٹربیونل میں لے جایا جائے گا۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کامیاب برانڈ ہے ۔چھٹی ٹیم کی خریداری کے لئے 30 سے زائد امیدوار موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پی سی بی ریجنل کرکٹ میں پرائیویٹ سیکٹر کو لانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ یہاں بھی اسپانسر آئیں۔

 

شیئر: