Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

بیٹا ،ماں کو اسپتال میں چھوڑ کرفرار

ممبئی۔۔۔۔بیمار ماں کا اسپتال بل ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ گیا تو اس کا بیٹا،بل ادا کئے بغیر اسے اسپتال میں بے یارومددگار چھوڑ کرفرار ہوگیا۔ 58سالہ خاتون کو بلڈ پریشر کم ہونے کی بنا پر پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔بیٹا یہ کہہ کر کہ وہ اے ٹی ایم سے رقم نکال کر لاتاہے ، اسپتال سے فرار ہوگیا۔ماںکو اسپتال میں رہتے ہوئے ایک ماہ سے زیادہ ہوگیا ہے جو اب صحت یاب ہوچکی ہے مگر کوئی بھی یہ خرچہ برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ اسپتال والوں کا کہنا ہے کہ اسے اپنے گھر کا پتہ بھی نہیں معلوم ۔اب انہوں نے پولیس سے کہا کہ وہ اس کے بیٹے کا پتہ چلائے یا پھر بوڑھی خاتون کی رہائش کا متبادل انتظام کرے۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ گیتا کپورکو بیہوشی کے عالم میں اسپتال لایا گیا تھا۔بیٹے کی ٹیلیفونک کالز پر ایک ایمبولینس اور نر س بھیجی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ جب سے اس خاتون کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ان کا کوئی عزیز بھی ملنے نہیں آیا۔

شیئر: