Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

جدہ پورٹ پر پیسٹری کے ڈبوں میں چھپائی گئی نشہ آور گولیاں ضبط

سمگلنگ کے جرائم کی معلومات فراہم کرنے والوں کو نقد انعام دیا جائے گا۔ فوٹو عرب نیوز
جدہ پورٹ کسٹمز نے پیسٹری (بقلاوہ) کے ڈبوں میں سمگل کی گئی کیپٹاگون گولیوں کی بڑی مقدار ضبط کرنے کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق 22 لاکھ کیپٹاگون گولیوں کو بڑی مہارت سے خاص قسم کی مٹھائی (بقلاوہ) پیسٹری کی ٹرے کے نیچے چھپایا گیا تھا۔
سعودی کسٹمز حکام نے کہا ہے کہ مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹمز کنٹرول کی سخت چوکسی برقرار رکھتے ہوئے سمگلروں کی ہر قسم کی کوششوں کو ناکام بناتے رہیں گے۔
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے واضح کیا ہے کہ سمگلنگ کے جرائم کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو نقد انعام دیا جائے گا۔
 

شیئر: