Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

پانامہ کیس،حسین نواز کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد...پانا مہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کو بھی طلب کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے سیکورٹی وجوہ کی بنا پر طلبی کی تاریخ نہیں بتائی تاہم امکان ہے کہ حسین نواز سے پوچھ گچھ سپریم کورٹ میں  درخواست کی سماعت کے بعد کی جائے گی۔واضح رہے کہ حسین نواز نے جے آئی ٹی کے 2ممبران پر اعتراض کر تے ہوئے انہیں تبدیل کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔ درخواست کی سماعت 29 مئی کو ہوگی۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے نواز شریف اور انکے بیٹوں کو اپنا بیان جمع کرانے کے حوالے سے خط بھی لکھا ہے۔
 

 

شیئر: