Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا پاکستان میں فوڈ سکیورٹی پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ مکمل

کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں فوڈ سکیورٹی پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پاکستان میں سال 2023-24 کے لیے فوڈ سکیورٹی پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے تعاون سے کامیابی سے مکمل کر لیا۔
اس پراجیکٹ کے تحت ادارے نے پاکستان کے تمام صوبوں کے 12 اضلاع (جعفر آباد، اوستہ محمد، صحبت پور، راجگال، کرک، بنوں، اپر سوات، راجن پور، ڈی جی خان، لاڑکانہ، عمر کوٹ) میں مقیم سیلاب سے متاثرہ اور مستحق افراد میں مجموعی طور پر 24 ہزار 400  فوڈ پیکجز تقسیم کیے ہیں جن کا وزن تقریباً ڈھائی ہزار ٹن بنتا ہے۔

اس اقدام کے پہلے مرحلے سے پورے ملک میں ایک لاکھ 84 ہزار 800 افراد مستفید ہوئے۔
ہر فوڈ پیکج کا وزن 95 کلوگرام ہے، اس میں 80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، اور 5 کلو دال چنا شامل ہیں۔

شیئر: