Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

کورونا سے متاثر دو مریضوں کی سونگھنے کی حس بحال

کنگ فہد سینٹرل ہسپتال میں علاج کےلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں جازان کے کنگ فہد سینٹرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کورونا کے دو مریضوں میں سونگھنے کی حس بحال کردی۔
اخبار 24 کے مطابق جازان محکمہ صحت نے بیان میں کہا کہ ’دونوں افراد ایک سال قبل کورونا وائرس کا شکار ہونے پر سونگھنے کی حس سے محروم ہوگئے تھے‘۔ 
محکمہ صحت نے بتایا کہ ’جازان کے کنگ فہد سینٹرل ہسپتال میں علاج کےلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا‘۔
’دونوں مریضوں کے ناک کی نالیوں کو سن کرنے کے بعد ناک کے بالائی حصے میں دوا پہنچا کر سونگھنے کی صلاحیت بحال کی‘۔ 

شیئر: