Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

کنگ سلمان کپ کے فائنل میچ میں نائب گورنر مکہ شرکت کریں گے

میچ سنیچر کو شام چھ بجے شروع ہوگا۔ (فوٹو سبق)
کنگ سلمان کپ کے لیے عرب فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سنیچر12 اگست 2023 کو کنگ فہد سپورٹس سٹی طائف میں ہوگا۔
اخبار 24 کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت کرتے ہوئے نائب گورنر مکہ مکرمہ  شہزادہ بدر بن سلطان میچ دیکھنے کے لیے پہنچیں گے۔ میچ الھلال اور النصر ٹیموں کے درمیان سنیچر کی شام 6 بجے  شروع ہوگا۔
کھیلوں کے سعودی وزیر شہزادہ عبدالعزیز بن فیصل بن ترکی نے عرب چیمپیئن کے فائنل میچ کی سرپرستی پر خادم حرمین شریفین شاہ  سلمان اور میچ سے دلچسپی پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کھیلوں کے وزیر نے فائنل میچ کے لیے کوالیفائی کرنے پر الھلال اور النصر کی ٹیموں کو مبارکباد دی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: