Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

قاہرہ میں امریکی سفارتخانے کو حملے کا خدشہ

قاہرہ۔۔۔۔قاہرہ میں امریکی سفارتخانہ نے اعلان کیا کہ اسے الاخوان کے متوقع حملے کا علم ہے۔ انٹر نیٹ پر حملے کی دھمکی دی گئی ہے۔ امریکی سفارتخانہ نے اپنی ویب سائٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ اسے اس ممکنہ حملے کے حوالے سے تفصیلات معلوم نہیں۔ سفارتخانہ مصری حکام سے رابطے میں ہے۔اضافی معلومات ملنے پر مطلع کیا جائے گا۔سفارتخانہ نے امریکی شہریوں سے کہا کہ وہ احتیاطی تدابیر کا دھیان رکھیں۔

شیئر: