Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

اردن کے ولی عہد کی اہلیہ سمیت انٹرنیشنل باسکٹ بال کپ میں شرکت

اردن کے نوبیاہتا شاہی جوڑے نے سٹیڈیم میں اپنی قومی ٹیم کو سپورٹ کیا۔ فوٹو انسٹاگرام
اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ دوم اور ان کی اہلیہ شہزادی رجوہ الحسین نے کنگ عبداللہ دوم انٹرنیشنل باسکٹ بال کپ کے 11ویں ایڈیشن میں شرکت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق نوبیاہتا جوڑے نے سٹیڈیم میں اپنی قومی ٹیم کو سپورٹ کیا، اردن نے  میکسیکو کے خلاف میچ میں فتح حاصل کر لی۔

اردن کی ٹیم  نے میکسیکو کے خلاف میچ میں فتح حاصل کر لی۔ فوٹو عمان ٹائمز

یکم جون 2023 کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے شہزادے اور شہزادی نے اس موقع پر  سیاہ ٹی شرٹس پہنی ہوئی تھیں جس پر جھنڈے کے رنگوں سے مزین قومی نشان بنا ہوا تھا۔
میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد شہزادہ حسین بن عبداللہ نے کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا اور ٹیم کے ساتھ تصوایر بھی بنوائیں۔
اس سے قبل اردن کے شاہی جوڑے کی تصاویر جولائی میں سامنے آئی تھیں جب اردن کی شہزادی عالیہ بنت الحسین نے انسٹاگرام پر شہزادے اور شہزادی کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

شہزادہ حسین اہلیہ سمیت شادی کی تقریب میں موجود ہیں۔  فوٹو انسٹاگرام

شہزادہ حسین اپنی اہلیہ شہزادی رجوۃ کے ساتھ شہزادی عالیہ بن الحسین کے بیٹے طلال الصالح کی شادی کی تقریب میں موجود تھے۔
اس موقع پر شہزادی رجوۃ نے گلابی رنگ کا شاندار پھول دار پرنٹ والا گاؤن زیب تن کر رکھا تھا۔

شیئر: