Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

کویت: گھر میں ماریجوانا کے پودے لگانے والا غیرملکی گرفتار

کویت سٹی: کویتی پولیس نے اپنے گھر میں نشہ آور پودہ ماریجوانا کے پودے لگانے والے غیر ملکی کو گرفتار کرلیا ہے۔ القبس اخبار کے مطابق غیر ملکی نے اپنے گھر میں ماریجوانا کے پودے اگائے ہوئے تھے۔ کویتی پولیس نے حولی کمشنری میں واقع گھر پر چھاپہ مارکر غیرملکی کو گرفتار اور منشیات ضبط کرلی ہے۔ اپنے اقراری بیان میں غیرملکی نے کہا ہے کہ وہ بیرون ملک سے ماریجوانا کے پودے اسمگل کرتا تھا جنہیں وہ اپنے گھر میں اگاتا اور فروخت کرتا تھا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: