Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

ڈرائیور کی لاپرواہی سے پٹرول سٹیشن میں آگ لگ گئی

 فیول ٹینک بند کیے بغیر ڈرائیور گاڑی کو تیزی سے آگے لے گیا ( فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب میں ڈرائیور کی لاپرواہی سے ایک پٹرول سٹیشن میں آگ بھڑک لگی۔ 
العربیہ چینل کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور پٹرول بھروانے کے فوری بعد گاڑی لے کر آگے بڑھ گیا جبکہ کارکن نے فیول پمپ ٹینکی سے نکالا بھی نہیں تھا۔ 
 فیول ٹینک بند کیے بغیر گاڑی کو تیزی سے آگے لے جانے پر فیول پمپ زمین  پر گر گیا اور آگ لگ گئی۔ 

شیئر: