Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 22 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   22, 2025
منگل ، 22 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   22, 2025
تازہ ترین

تبوک میں سٹیئرنگ چھوڑ کر گاڑی چلانے پر ڈرائیور گرفتار 

ڈرائیور کا کیس سزا کے لیے ٹریفک اتھارٹی کو بھیج دیا گیا ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں تبوک ٹریفک پولیس نے سٹیئرنگ چھوڑ کر گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک تبوک کا کہنا ہے کہ ’سٹیئرنگ چھوڑ کر گاڑی چلانا خلاف ضابطہ ہے‘۔
اسی طرح ڈرائیونگ کے دوران اپنی نشست چھوڑ کر دوسری نشست پر منتقل ہونا بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ 
محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ ’اپنی نشست چھوڑ کر دوسری نشست پر چلے جانے اور سٹیئرنگ چھوڑ کر گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے جس نے نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگی کو بھی خطرات میں ڈال دیا تھا‘۔ 
محکمہ ٹریفک نے ڈرائیور کا کیس سزا کے لیے ٹریفک اتھارٹی کو بھیج دیا ہے۔ 

شیئر: