Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
تازہ ترین

کنگ سلمان سینٹر نے یمن کیلئے امدادی سامان بھیج دیا

ریاض..... کنگ سلمان سینٹر برائے امداد و انسانی خدمات نے یمنی بھائیوں کیلئے 602ملین ڈالر کا امدادی سامان بھیج دیا۔ اب تک یمنی صوبوں میں 130منصوبے نافذ کئے گئے ہیںجبکہ امدادی سامان میں رہائشی اشیاء، ماحولیاتی تحفظ کا سامان اور بنیادی نوعیت کی ضروری چیزیں شامل کی گئیں۔ اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں اور یمن کے مقامی اداروں کے تعاون سے پانی اور زراعت کے پروگرام بھی نافذ کئے گئے۔ خاص طور پر خواتین اور بچوں کیلئے خصوصی اسکیمیں چلائی گئیں۔جیبوتی اور صومالیہ میں یمنی پناہ گزینوں کو 602.193.540 امریکی ڈالر کی امداد مہیا کی گئی۔ غذائی اشیاءاور رہائش کے پروگرام نافذ کئے گئے،کیمپ لگائے گئے۔ اس طرح کے 45منصوبے نافذ کئے گئے ان پر 238ملین ڈالر صرف ہوئے ان سے 20ملین یمنیوں نے استفادہ کیا۔ ان اسکیموں کے نفاذ میں 24 ادارے شریک عمل رہے۔ تعلیم اور صحت کے 16منصوبے 78576921ڈالر کی لاگت سے مکمل کئے گئے۔ ان سے 3913236افراد فیضیاب ہوئے۔ ان اسکیموں میں 12ادارے شریک رہے۔ صحت، غذا، پانی اور ماحولیاتی صحت کے 59منصوبے 228424103 ڈالر کی لاگت سے نافذ کئے گئے۔ ان سے 38111386افراد نے استفادہ کیا۔ دریں اثناءکنگ سلمان سینٹر نے رمضان المبارک کے دوران افطار منصوبہ تیار کیا ہے جسے ایک یمنی این جی او کے توسط سے روبعمل لایا جائیگا۔اس سے مارب ، عدن ، لحج، الضالع، ابین اور تعز میں 2لاکھ34ہزار یمنی فیض یاب ہونگے۔

شیئر: