Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

پانامہ کیس،نواز شریف کو طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ...پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوازشریف کو سوالات نوٹس کے ہمراہ بھیجیں جائیں گے۔ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے کہا جائے گا ۔ دریں اثناءجے آئی ٹی پر حسین نواز کے اعتراضات کے حوالے سے سماعت 29 مئی کو ہوگی۔حسین نواز نے جے آئی ٹی کے 2 ارکان بلال رسول اور عامر عزیز کی شمولیت پر اعتراض اٹھائے تھے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں کی سیاسی جماعت سے وابستگی ہے ۔ خدشہ ہے یہ کیس میں غیرجانبدار نہیں رہیں گے۔سپریم کورٹ کے خصوصی بنچ نے متفقہ طور پر درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی۔

 

شیئر: