Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

نواز شریف نے بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی

  اسلام آباد..وزیر اعظم نواز شریف نے بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نیا بجٹ جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ اس سے قبل اقتصادی جائزہ رپورٹ پیش کی جائے گی ۔ رپورٹ میں ملک کی مجموعی آبادی ،افرادی قوت ،روزگار کی فراہمی ،غربت کی شرح میں کمی ،ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبوں میں کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق معاشی ترقی کا ہدف 6 فیصداور زرعی ترقی کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کیا گیا ہے ۔ مہنگائی میں اضافے کی شرح بھی 6 فیصد رکھی گئی ہے۔ صنعتی شعبے کیلئے ترقی کا ہدف 7.31 فیصد مقررہے۔

 

شیئر: