Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 19 دسمبر ، 2025 | Friday , December   19, 2025
جمعہ ، 19 دسمبر ، 2025 | Friday , December   19, 2025

مملکت نے بحرین کے حفاظتی اقدامات کی تائید کردی

ریاض ...سعودی دفتر خارجہ کے عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ بحرین کا امن و استحکام سعودی عرب اور جی سی سی ممالک کے امن و استحکام کا اٹوٹ حصہ ہے۔ دفتر خارجہ نے اس امر پر زور دیا کہ بحرین نے اپنے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی اور امن و استحکام کی بقاءکیلئے جو اقدامات کئے ہیں سعودی عرب انکی پر زور حمایت کرتا ہے۔ بحرین نے امن و امان کی حفاظت کی خاطر الدراز قریہ میں جو آپریشن کیا اور ملکی امن و استحکام کو متزلزل کرنے والے دہشتگردوں کی جن کوششوں سے نمٹنے کا اہتمام کیا مملکت انکی تائید کرتا ہے۔

شیئر: