Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
تازہ ترین

کوئٹہ سے چینی باشندوں کا اغوا

  کوئٹہ... کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاون سے مسلح افراد نے 2چینی باشندوں اور ایک بچے کو اغوا کرلیا۔پولیس کے مطابق چینی باشندوں کے ساتھ ایک اور غیر ملکی خاتون تھی تاہم اغوا کار اسے اپنے ہمراہ لے جانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔غیر ملکی چینی زبان سکھانے کیلئے تعلیمی ادارے کی جانب جارہے تھے ۔ کا ر سوا مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا ۔ قریبی سیکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی تو اسے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

شیئر: