Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 27 اکتوبر ، 2025 | Monday , October   27, 2025
پیر ، 27 اکتوبر ، 2025 | Monday , October   27, 2025

فوجی عدالت سے سزا یافتہ مزید 2 دہشتگردوں کو پھانسی

  راولپنڈی... فوجی عدالتوں سے سزایافتہ مزید 2 دہشتگردوں کو خیبر پختونخوا کی جیل میں پھانسی دے دی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق عطاءاللہ اورتاج محمد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ دونوں دہشت گرد آرمی پبلک اسکول پر حملے کے علاوہ کئی بے گناہ شہریوں اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میںملوث تھے۔، مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔

شیئر: