وزیرِاعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے نائب وزیر برائے کان کنی، صنعت و معدنیات خالد بن صالح المدفر کی سعودی وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد پر سعودی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
دوران مللاقات وزیرِ اعظم نے سعودی وزیر کو کہا کہ پاکستان آپکا دوسرا گھر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان کے مشکل وقت میں مدد پر مشکور ہے۔
مزید پڑھیں
-
آئل ریفائنری کاپاکستان کوکیا فائدہ ہوگا؟Node ID: 394786
-
ریفائنری منصوبہ، سعودی وفد کا دورہ گوادرNode ID: 436506
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
’پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو نہ صرف نگران حکومت بلکہ آئندہ منتخب حکومت بھی سہولت فراہم کرے گی۔‘
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
’سرمایہ کاری سہولت کونسل پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری منصوبوں کی فوری و بلاتعطل تکمیل یقینی بنائے گی۔‘
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔
’حکومت کا 10 ہزار میگاواٹ شمسی بجلی کا منصوبہ بھی بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین موقع ہے۔‘
