ممبئی۔۔۔۔شینا بورا قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی پولیس ٹیم کے انسپکٹرکی اہلیہ کو اس کے گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔ان کا 21سالہ بیٹا بھی لاپتہ ہے۔سینیئر پولیس افسر نے کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہ ہوسکا کہ ملزم کون ہے؟مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے۔کانسٹیبل رات 11بجے گھر پہنچا تھا۔اس نے دیکھا کہ گھر پر تالا لگا ہے۔بیل بجانے پر بھی کسی نے دروازہ نہیں کھولا تو ہمسایوں سے پوچھا۔رات ایک بجے اسے گھر کے باہر رکھے کچرے دان سے گھر کی چابیاں مل گئیں۔اندر پہنچا تو بیوی کی لاش پڑی تھی۔اس نے پولیس طلب کرلی ،بیوی کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قراردیدیا گیا۔