Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

امارات میں سونے کے نرخ کم ہونے پر خریداری بڑھ گئی

ایک گرام سونے کی قیمت میں ڈھائی تا تین درہم کمی ریکارڈ کی گئی(فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں سونے کے نرخوں میں کمی پر زیورا ت کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق مختلف قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت میں ڈھائی تا تین درہم کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
زیورات کے شو رومز کے منتظمین کا کہنا ہے کہ’ سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث زیورات کی طلب اور خریداری بڑھ گئی ہے‘۔
رواں ہفتے کے آخر میں مختلف قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت میں ڈھائی سے تین درہم تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
24 قیراط ایک گرام سونا 237 درہم میں دستیاب ہے۔ تین درہم کمی واقع ہوئی۔ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 219 درہم ہوگئی۔ اس میں بھی تین درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 
21 قیراط ایک گرام کی قیمت  212.25 درہم  ہے۔ اس میں پونے تین درہم کی کمی ہوئی ہے۔18 قیراط ایک گرام کی قیمت کم ہوکر 182 ہے۔  سوا دو درہم کی کمی ہوئی ہے۔ 

شیئر: