Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے حجر اسود اور خانہ کعبہ کو معطر کیا 

حرمین شریفین کے لیے خدمات کی سرپرستی پر اعلی قیادت کا شکریہ ادا کیا ( فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے حجر اسود اور خانہ کعبہ کو معطر کرنے کی رسم میں حصہ لیا۔ 
مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کی ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا کہ ’شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے مسلسل ہدایت دیتے رہتے ہیں‘۔ 
انہوں نے حجر اسود اور خانہ کعبہ کو معطر کرنے سمیت حرمین شریفین کے لیے مطلوبہ خدمات کی سرپرستی پر شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ’ اس سرزمین میں ہمیشہ امن و امان قائم اور یہاں کی خوشحالی کو دائمی رکھے‘۔ 

شیئر: